25کھلاڑیوں نے لاہورمیں کھیلنے پرآمادگی ظاہر کر دی،ضرورت پڑی توفائنل تک نہ پہنچنے والی ٹیموں سے غیرملکی کھلاڑی شامل کرلینگے: نجم سیٹھی

25کھلاڑیوں نے لاہورمیں کھیلنے پرآمادگی ظاہر کر دی،ضرورت پڑی توفائنل تک نہ ...
25کھلاڑیوں نے لاہورمیں کھیلنے پرآمادگی ظاہر کر دی،ضرورت پڑی توفائنل تک نہ پہنچنے والی ٹیموں سے غیرملکی کھلاڑی شامل کرلینگے: نجم سیٹھی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پی سی بی گورننگ باڈی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہاہے ایک دو کے علاوہ تمام پلیئرزنے پی ایس ایل کھیلنے پررضامندی ظاہر کی،جیسے حالات آج کل ہیں ایسے ہی رہے تو پاکستان میں کھیلیں گے۔

تفصیلات کے مطابق نجم سیٹھی کا کہناتھا کہ پی ایس ایل کے فائنل میں 25کھلاڑیوں نے لاہورمیں کھیلنے پرآمادگی ظاہر کر دی ہے اور ضرورت پڑی توفائنل تک نہ پہنچنے والی ٹیموں سے غیرملکی کھلاڑی شامل کرلینگے، 25 فروری کو فائنل سے پہلے جائزہ لیں گے۔ نجم سیٹھی کا کہناتھا کہ امریکا میں کرکٹ کی مارکیٹ ہے،پاکستان اورویسٹ انڈیزدونوں ہی وہاں قدم جماناچاہتے ہیں، انگلینڈ اورآسٹریلیا کی ٹیمیں امریکامیں کھیلیں توکوئی نہیں دیکھے گا۔

مزید : کھیل