لارڈ نذیر کی مسلم لیگ برطانیہ کے صدر زبیر گل پر حملے کی مذمت

لارڈ نذیر کی مسلم لیگ برطانیہ کے صدر زبیر گل پر حملے کی مذمت
لارڈ نذیر کی مسلم لیگ برطانیہ کے صدر زبیر گل پر حملے کی مذمت

  

لندن(بیورورپورٹ)برطانوی رکن پارلیمںٹ لارڈ نذیر احمد اور لارڈ قربان حسین نے مسلم لیگ برطانیہ کے صدر زبیر گل پر ہونیوالے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ برطانوی میں ایسے واقعات کا رونما ہونا افسوس ناک امر ہے۔ان کا کہنا تھا کہ زبیر گل پر حملہ کرنےوالے افراد کو گرفتاری کے بعد سخت سزا ملنی چاہے۔ لندن میں زبیر گل کی رہائش گاہ پر دونوں اراکین پارلیمنٹ نے زبیرگل کےگھرجا کر علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں اور ان کی خریت دریافت کی۔

لارڈ نذیراحمد اور لارڈ قربان حسین نے حملے کو افسوس ناک عمل قرار دیا اور ان کا کہنا تھا کہ برطانوی پولیس اس کیس پر بھرپور تفتیش کررہی ہو گی اسر یقینا وہ ملزمان کو جلد ہی انصاف میں کٹہرے میں لائے گی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لارڈ نذیر احمد نے زبیرگل ہر ہونے والے حملے کی شدید مذمت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اس سلسلہ میں برطانوی قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو خط لکھیں گے اور اپنے تحفظات کا اظہار کریں گے۔ لارڈ قربان حسین کا اس حوالہ سے کہنا تھا کہ پاکستانی سیاست کا مار کٹائی والاپہلو برطانیہ میں آنا اچھی بات نہیں ہے ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں کشمیری اور پاکستانی بڑے پرامن طریقے سے رہ رہے ہیں لیکن گذشتہ کچھ عرصہ سے ایسے واقعات اچھا شگون نہیں ہے۔

مزید : برطانیہ