یمن میں قحط کا خطرہ، خناق کا مرض تیزی سے پھیلنے لگا

یمن میں قحط کا خطرہ، خناق کا مرض تیزی سے پھیلنے لگا
یمن میں قحط کا خطرہ، خناق کا مرض تیزی سے پھیلنے لگا

  


صنعاء(این این آئی)گزشتہ 3برسوں سے جنگی تباہ کاریوں کے شکار ملک یمن کے اس سال قحط کا شکار ہو جانے کا خطرہ ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کئی امدادی اداروں کی طرف سے بتایا گیا کہ اگر جنگ ختم نہ ہوئی اور امدادی اشیائے خوراک کی درآمد آئندہ بھی متاثر ہوتی رہی، تو یمن اس سال قحط کی لپیٹ میں آ جائے گا۔ اسی دوران عالمی ادارہ صحت نے بھی کہا کہ یمن میں اب تک خناق کی بیماری کے قریب 680 کیسز ریکارڈ کیے جا چکے ہیں، ان میں سے48 واقعات میں یہ بیماری مریضوں کی جان بھی لے چکی ہے اور یہ مرض تیزی سے پھیل رہا ہے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : بین الاقوامی


loading...