اپوزیشن جماعتیں حکومت گرانا چاہتی ہیں ،حکومت کمزور نہیں تاہم سر زد ہونے والی غلطیوں سے پریشان ہے :عظمیٰ بخاری

اپوزیشن جماعتیں حکومت گرانا چاہتی ہیں ،حکومت کمزور نہیں تاہم سر زد ہونے والی ...
اپوزیشن جماعتیں حکومت گرانا چاہتی ہیں ،حکومت کمزور نہیں تاہم سر زد ہونے والی غلطیوں سے پریشان ہے :عظمیٰ بخاری

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری  ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حزب اختلاف کی جماعتیں واضح طور پر حکومت کو گرانا چاہتی ہیں تاہم چند غلطیاں ہم سے ہوئی ہیں جن پر ہم پریشان ہیں کہ ہماری حکومت میں  کون کس کے ایجنڈے پر کام کر رہا ہے؟۔

نجی ٹی وی چینل ڈان نیوز کے پروگرام ’’ نیوز وائز‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ جمہوری اور سیاسی حکومتیں عوام کی حمایت سے بنتی ہیں اس لیے حکومت کمزور نہیں ہے جس کی مثال گذشتہ ہفتے چکوال میں ہونے والے انتخابات کا نتیجہ ہے۔انھوں ںے کہا کہ اگر ہمیں مہذب قوم کی طرح جمہوریت کی بات کرنی ہے تو پھر آپ صرف بیلٹ باکس کے ذریعے بات کریں۔سانحہ ماڈل ٹاؤن پر بات کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ہم سے غلطیاں ہوئی ہیں جن پر ہم شرمندہ اور پریشان ہیں کہ ہماری حکومت میں کون کس ایجنڈے پر کام کر رہا ہے ؟ ہم اپنی غلطی کی تصحیح کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ملک میں الیکشن ہونے والے ہیں اس لیے تمام جماعتیں الیکشن موڈ میں چلی گئی ہیں لیکن جب کارکردگی کی بات کی جائے تو حزب اختلاف کے پاس کہنے کو کچھ نہیں ہوتا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...