سائبان گروپ کے زیر اہتمام شیخوپورہ میں گندم کسان میلہ

سائبان گروپ کے زیر اہتمام شیخوپورہ میں گندم کسان میلہ

شیخو پورہ (پ ر ) سائبان گروپ کے زیر اہتمام شیخوپورہ میں گندم کسان میلہ کا انعقاد کیا گیا جس میں پانچ سو سے زائد کسانوں نے شرکت کی ۔تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل ایگریکلچر( ایکسٹینشن اینڈ اے ۔ آر)محمد ظفر یاب حیدر تھے ۔ تقریب کا آغاز حسب روایت، تلاوت کلام پاک سے ہوا ۔ اس کے بعد ڈائریکٹر مارکیٹنگ سائبان گروپ ملک شمشیر حسین کو خطاب کی دعوت دی گئی ۔ انہوں نے تقریب میں آنے والے معزز مہمانوں، فرنچائزی اور کسانوں کو خوش آمدید کہا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے گندم کی کاشت کے جدید طریقہ کار سے زیادہ پیداوار حاصل کرنے اور زمین کے پی ایچ کے بارے میں شرکائے میلہ کو آگاہی دی ۔گندم کسان میلہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئر مین سائبان گروپ محمد اعظم چیمہ نے پاکستان ایگری کلچر سیکٹر میں سائبان گروپ کے کردار اورخدمات کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا ۔ انہوں نے گندم کی کاشت کے حوالے سے بھی مفید معلومات فراہم کیں۔ رنگا رنگ کسان میلہ میں شرکاء کو قرعہ اندازی کے ذریعے انعامات سے بھی نوازاگیا ۔ انعامات میں ٹریکٹر ، موٹر سائیکلز ، سپرے مشینیں اور دیگر بیش قیمت انعامات شامل تھے ۔ چیئر مین سائبان گروپ کی طرف سے انعامات حاصل کرنے والوں کو مبارکباد پیش کی گئی ۔مہمان خصوصی نے اپنے خطاب میں سائبان گروپ کی طرف سے زراعت کے شعبہ میں کی گئی خدمات کو سراہا ۔ یہ شاندار تقریب ملکی سلامتی، کسان کی خوشحالی اور ملک میں امن و استحکام کے قیام کی خصوصی دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی ۔

مزید : کامرس


loading...