افغانستان سمجھتاہے پاکستان افغان ا من کی پیشکش کی حمایت نہیں کرتا:نکی ہیلی

افغانستان سمجھتاہے پاکستان افغان ا من کی پیشکش کی حمایت نہیں کرتا:نکی ہیلی
افغانستان سمجھتاہے پاکستان افغان ا من کی پیشکش کی حمایت نہیں کرتا:نکی ہیلی

  


نیو یارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)اقوام متحدہ میں امریکی مندوب نکی ہیلی کاکہنا ہے کہ افغان حکام نے مفاہمتی عمل میں اتفاق رائے کیلیے پاکستان پردباوبڑھانے کا کہا ہے اور افغانستان سمجھتاہے کہ  پاکستان افغانستان کے ا من کی پیشکش کی حمایت نہیں کرتا۔

نیو یارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں امریکی مندوب نکی ہیلی کا کہنا تھا کہ افغان حکومت کویقین ہے طالبان مذاکرات کی میزپرآجائیں گے،جبکہ افغان حکام نے پاکستان سے متعلق رویہ تبدیل کرنے پر بھی زوردیا ہے ۔

واضح رہے امریکی مندوب کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب نکی ہیلی اورسلامتی کونسل کے خصوصی وفدنے ا فغانستان کا2دوزہ دورہ کیاتھا۔

مزید : بین الاقوامی


loading...