نواز الدین نے آخر کار ہالی ووڈ میں قدم رکھ لیا

نواز الدین نے آخر کار ہالی ووڈ میں قدم رکھ لیا
نواز الدین نے آخر کار ہالی ووڈ میں قدم رکھ لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(آئی این پی) نواز الدین صدیقی ہمیشہ نئے اور منفرد کردار کے ساتھ سامنے آتے ہیں اور اپنی حقیقی اداکاری سے اس میں ایسا ڈھل جاتے ہیں کہ وہی نہ صرف مداحوں کو پسندیدہ کردار بن جاتا ہے بلکہ اداکار کی پہچان بھی بن جاتی ہے جب کہ اب انہوں نے ہالی ووڈ میں بھی قدم رکھ لیا۔
غیرملکی میڈیاکے مطابق نواز الدین صدیقی نے بالی ووڈ کی فلم کک، بدلا پور ،بجرنگی بھائی جان اور رئیس جیسی سپر ہٹ فلموں میں اداکاری کا جادو جگایا۔نواز الدین صدیقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنی ہالی ووڈ ویب سیریز کا پوسٹر جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’میک مافیا‘ میری پہلی بین الاقوامی ویب فلم سیریز ہوگی اور یہ بہت حیرت انگیز ہو گی۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید :

تفریح -