جاسوسی کا شبہ، جرمن پولیس کو چھ ایرانیوں کی تلاش

جاسوسی کا شبہ، جرمن پولیس کو چھ ایرانیوں کی تلاش

برلن(این این آئی)جرمنی میں ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ پولیس ایران کے 10 رکنی ایک گروپ کے 6 مشتبہ مفرور افراد کو جاسوسی کے شبے میں تلاش کررہی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مبینہ طورپر جاسوسی کی سرگرمیوں میں ملوث چھ ایرانی باشندوں کی تلاش کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ انٹیلی جنس اداروں کو شک ہے کہ اچانک روپوش ہونے والے یہ ایرانی جرمنی میں جاسوسی میں سرگرم رہے ہیں۔جرمنی کے وفاقی پراسیکیوشن دفتر کے ترجمان نے بتایا کہ جرمنی کے مختلف علاقوں میں مشتبہ ایرانیوں کی تلاش کے لیے چھاپے مارے گئے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ انٹیلی جنس اداروں کو شبہ ہے کہ مشتبہ ایرانی شہریوں کے ایرانی انٹیلی جنس اداروں کے ساتھ روابط ہیں اور وہ جرمنی کی اہم شخصیات اور اداروں کے بارے میں انہیں معلومات فراہم کرتے رہے ہیں۔

مزید : عالمی منظر


loading...