چین کے صوبہ گونگژی ژونگ میں ٹریفک حادثہ ، تین افراد ہلاک ، پچاس سے زائد زخمی

چین کے صوبہ گونگژی ژونگ میں ٹریفک حادثہ ، تین افراد ہلاک ، پچاس سے زائد زخمی

بیجنگ(آن لائن) چین کے صوبہ گونگژی ژونگ میں ٹریفک حادثہ ، تین افراد ہلاک ، پچاسسے زائد زخمی ہوگئے۔ حکام کے مطابق صوبہ گونگژی ژونگ میں حادثہ اس وقت پیش آیا۔ جب گونگژو کونمینگ سیکشن کی شاہراہ پر ایک کوچ بس سامنے سے آتے ہوئے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ جس کے نتیجے میں تین افراد موقع پر ہلاک جبکہ پچاس سے زائد زخمی ہوگئے تاہم زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ہسپتال انتظامیہ نے کچھ زخمیوں کی حالت تشویشناک ظاہر کی ہے حکام کاکہنا ہے کہ حادثے کے بعد ہائی وے سیکشن کو بند کردیا گیا ہے جبکہ پولیس نے حادثے سے متعلق تحقیقات کا آغاز بھی کردیا ہے ۔

مزید : عالمی منظر


loading...