چین کی مسلح افواج ہمہ وقتی معائنہ ٹیمیں قائم کرے گی

چین کی مسلح افواج ہمہ وقتی معائنہ ٹیمیں قائم کرے گی

بیجنگ (آئی این پی/زنہوا ) گذشتہ روز جاری کئے جانے والے ایک فوجی ضابطے کے مطابق ملٹری کور اور اس سے اوپر کے رینک کے سینئر پارٹی ارکان کی نگرانی ہمہ وقتی معائنہ ٹیمیں کریں گی ، ضابطے کے مطابق جو پیر سے نافذ العمل ہوا ہے کہا گیا ہے کہ باقاعدہ معائنہ ٹیمیں مرکزی فوجی کمیشن کی پارٹی کمیٹیوں ، بری فوج ، بحریہ ، فضائیہ ، راکٹ فورس اور مسلح پولیس کے علاوہ عوامی سپاہ آزادی (پی ایل اے ) کے سٹرٹیجک سپورٹ فوجیوں کی نگرانی کریں گی ، اس ضابطے میں معائنہ ٹیموں کے فرائض اختیارات اور اصولوں کو باقاعدہ بنایا گیا ہے ، توقع ہے کہ معائنہ ٹیمیں پارٹی قیادت ، پارٹی تنظیموں کی مینجمنٹ اور مسلح افواج میں نظم و ضبط پر عملدرآمد میں پائی جانیوالی خامیوں اور کمزوریوں کی نشاندہی کرے گی۔ یہ بات فوجی ذرائع نے بتائی ہے ۔

مزید : عالمی منظر


loading...