دہشت گردی کے پروپیگنڈے کاالزام، ترکی میں پانچ صحافیوں کوجیل

دہشت گردی کے پروپیگنڈے کاالزام، ترکی میں پانچ صحافیوں کوجیل

انقرہ(این این آئی)دہشت گردی کے پروپیگنڈے کے الزام میں ترکی میں 5صحافیوں کوجیل بھیج دیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پانچوں کو جیل بھیجنے کا حکم استنبول کی ایک عدالت نے جاری کیا۔ترکی میں جیل بھیجے جانے والے صحافیوں کی تعداد 151 ہوگئی۔ چار صحافیوں پر کردوں کے حامی اخبار کی مہم میں شامل ہونیکا الزام تھا۔ترک میڈیا کے مطابق چاروں صحافیوں کو 18ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ کرد اخبار کے ایڈیٹر ان چیف کو 3 سال9 ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

مزید : عالمی منظر


loading...