شمالی کوریا کو جوہری پروگرام سے روکنے کیلئے سفارتی دباؤاستعمال کرنے پرغور

شمالی کوریا کو جوہری پروگرام سے روکنے کیلئے سفارتی دباؤاستعمال کرنے پرغور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

وینکوور(این این آئی)شمالی کوریا پر عائد عالمی پابندیوں پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے لیے کینیڈا کے شہر وینکوور میں ایک اجلاس ہوا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس اجلاس میں اْن 20 ممالک کے وزرائے خارجہ اور سینئر حکام شریک ہو ئے ، اجلاس کے میزبان امریکا اور کینیڈا ہیں اجلاس میں ایسے اقدامات پر غور کیاگیا جن کے ذریعے شمالی کوریا پر سفارتی اور معاشی دباؤ استعمال کرتے ہوئے اْسے اپنے جوہری اور میزائل پروگراموں سے دستبردار ہونے پر مجبور کیا جا سکے۔ کینیڈا اور امریکا کے حکام کا کہنا تھا کہ اس میٹنگ میں اس بات پر بھی غور کیا گیا کہ اقوام متحدہ کی طرف سے شمالی کوریا پر لگائی گئی پابندیوں پر عملدرآمد کو یقینی بنائے جائے۔ ان میں وہ پاپندیاں بھی شامل ہیں جن پر گزشتہ ماہ اتفاق ہوا تھا اور جن کے مطابق پیونگ یانگ حکومت کی پٹرولیم منصوعات، خام تیل اور صنعتی اشیاء تک رسائی کو محدود کر دیا گیا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -