بھارت کو 135رنز سے شکست ، ٹیسٹ سیریز جنوبی افریقہ کے نام

بھارت کو 135رنز سے شکست ، ٹیسٹ سیریز جنوبی افریقہ کے نام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سینچورین(نیٹ نیوز) لنگی نگیڈی کی تباہ کن باؤلنگ کی بدولت جنوبی افریقہ نے بھارت کو دوسرے ٹیسٹ میں 135رنز سے شکست دیکر3میچوں کی سیریز2-0سے جیت لی۔جنوبی افریقہ کے لنگی نگیڈی کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا ۔دونوں ٹیموں کے مابین تیسرا اور آخری ٹیسٹ24جنوری سے جوہانسبرگ میں شروع ہو گا۔بدھ کو سینچورین میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری روز بھارت نے 287رنز ہدف کے تعاقب میں اپنی دوسری نامکمل اننگز 3وکٹوں کے نقصان پر 35رنز دوبارہ شروع کی توچیتشور پجارا 11اورپرتھوی پاٹیل 5رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے لیکن دن کا آغاز ہوتے ہی بھارت کو دو بڑے جھٹکے لگ گئے ۔ پجارا 19 رنز بنا کر رن آوٹ ہو گئے ہیں جبکہ پاٹیل بھی 19 رنز پر پویلین کی جانب لوٹ گئے ،بھارت کی چھٹی وکٹ83رنز کے مجموعی سکور پر گری جب پانڈے 6رنز بنا کر پویلین لوٹے۔287رنز ہدف کے تعاقب میں کوئی بھی بھارتی بلے باز وکٹ پر جم کر نہ کھیل سکا اور پوری ٹیم 151رنز پر ڈھیر ہوگئی۔بھارت کی جانب سے مورلی وجے9،ر اہول 4،پجارا19،کوہلی 5، پٹیل19،روہت شرما47،پانڈے 6،ایشون3،محمد شامی28، بومرہ2رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔اشانت شرما4رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔جنوبی افریقہ کی جانب سے لنگی نگیڈی نے6جبکہ کیگسو ربادا نے3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔