پاکستان کے خلاف ٹی20 سیریز کے لیے نیوزی لینڈ ٹیم کا اعلان

پاکستان کے خلاف ٹی20 سیریز کے لیے نیوزی لینڈ ٹیم کا اعلان

ہملٹن(نیٹ نیوز) پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے نیوزی لینڈ کی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔پلیئرز میں کین ولیمسن کپتان، ٹام بروس، کولن ڈی گرینڈ ہوم، مارٹن گپٹل، انورا کچن، کولن منرو، گلین فلپس، سیتھ رانس، مچل سینٹنر، ایش سوڈھی، بین ویلر شامل ہیں۔ فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ، لوکی فرگوسن پہلا ٹی ٹوئنٹی نہیں کھیلیں گے، بولٹ آخری ون ڈے میں بھی شریک نہیں ہوں گے ان کی جگہ سیتھ رانس کو شامل کیا گیا ہے۔ ٹم ساؤتھی کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں آرام دیا گیا ہے جب کہ راس ٹیلر صرف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شریک ہوں گے۔ واضح رہے کہ 3 میچز کی سیریز کا پہلا مقابلہ 22 جنوری کو ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔

، دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں دونوں ٹیمیں آکلینڈ میں مدمقابل ہوں گی جبکہ تیسرا اور آخری مقابلہ ما?نٹ مانگنوئی میں شیڈول ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...