انڈر ٹیکر کی 10 مہینے بعد ڈبلیو ڈبلیو ای میں واپسی

انڈر ٹیکر کی 10 مہینے بعد ڈبلیو ڈبلیو ای میں واپسی

لاس اینجلس(نیٹ نیوز)کیا آپ کے خیال میں لیجنڈ ریسلر انڈر ٹیکر ریٹائر ہوچکے ہیں؟ تو آپ کے اچھی خبر یہ ہے کہ وہ آئندہ ہفتے ایک بار پھر ڈبلیو ڈبلیو ای رنگ میں نظر آنے والے ہیں۔گزشتہ سال اپریل میں ریسل مینیا 33 میں رومن رینز کے ساتھ مقابلے کے بعد سے انڈر ٹیکر ڈبلیو ڈبلیو ای میں نظر نہیں آئے۔ایسا مانا جارہا ہے کہ رومن رینز کے ہاتھوں شکست کے بعد انڈر ٹیکر ریٹائر ہوچکے ہیں تاہم اس کی باضابطہ تصدیق لیجنڈ ریسلر یا ڈبلیو ڈبلیو ای کی جانب سے کبھی نہیں کی گئی۔اب انڈر ٹیکر ڈبلیو ڈبلیو ای کے شو" را" کے پچیس سال مکمل ہونے پر 22 جنوری کو منعقد ہونے والے خصوصی شو میں شرکت کریں گے، جس کی تصدیق ڈبلیو ڈبلیو ای نے بھی کی ہے۔کمپنی کے مطابق نیویار ک میں ہونے والے اس شو میں را اور اسمیک ڈاؤن کے سپر اسٹارز کے ساتھ ساتھ لیجنڈز ریسلرز انڈر ٹیکر اور دیگر شریک ہوں گے۔حالیہ مہینوں کے دوران ایسی افواہیں مسلسل سامنے آتی رہی ہیں کہ انڈر ٹیکر نے ابھی تک ریسلنگ کو چھوڑنے کا فیصلہ نہیں کیا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...