پی ٹی سی ایل کا ’’ہاکی ہال آف فیم ورلڈ الیون پاکستان ٹور‘‘ کی اسپانسر شپ کا اعلان

پی ٹی سی ایل کا ’’ہاکی ہال آف فیم ورلڈ الیون پاکستان ٹور‘‘ کی اسپانسر شپ کا ...

اسلام آباد (اے پی پی) پی ٹی سی ایل نے پاکستان کے قومی کھیل ہاکی کو فروغ دینے اور بحال کرنے کے لئے ، فخریہ طور پر ’’ہاکی ہال آف فیم ورلڈ الیون پاکستان ٹور‘‘ کی اسپانسر شپ کا اعلان کیا ہے۔یہ ٹورنامنٹ پی ٹی سی ایل ہاکی کپ 2018ء کہلائے گا۔پاکستان کی قومی ہاکی ٹیم کراچی اور لاہور میں مشہور بین الاقوامی کھلاڑیوں کے ساتھ موجودہ ہاکی ورلڈ آل اسٹار ٹیم کے خلاف دو نمائشی میچ کھیلے گی ۔پہلا نمائشی ہاکی میچ کل کراچی ہاکی اسٹیڈیم میں ہوگا، جب کہ دوسرانمائشی ہاکی میچ مورخہ 21جنوری، 2018ء کو لاہور ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...