ورلڈ الیون کے تمام کھلاڑی آج پاکستان پہنچیں گے

ورلڈ الیون کے تمام کھلاڑی آج پاکستان پہنچیں گے

لاہور (اے پی پی ) ورلڈ ہاکی الیون سیریز کے کوارڈینیٹر بدر رفاعی نے کہا ہے کہ دو میچوں کی سیریز کھیلنے کیلئے ورلڈ ہاکی الیون کے کھلاڑیوں کی پاکستان آمد کا سلسلہ جاری ہے اور تمام کھلاڑی آج 18جنوری کی دوپہر تک پاکستان پہنچ جائیں گے ۔ پال لیٹجن سمیت تین انٹرنیشنل کھلاڑی پاکستان پہنچ چکے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑی آج جمعرات کی دوپہر تک پاکستان پہنچ جائیں گے ۔میچ کے لیے کم قیمت ٹکٹ رکھے گئے ہیں جن کی مالیت، 250،500 اور ہزار روپے ہوگا،لاہور میں میچ کھیلنے کیلئے ٹیمیں 20جنوری کو لاہور پہنچیں گی اور 21جنوری کو میچ کھیلنے کے بعد 22جنوری کو غیر ملکی کھلاڑی اپنے وطن واپس چلے جائیں گے ۔ لاہور میں میچ سے قبل کنسرٹ بھی منعقد ہوگا جس میں معروف فنکار حصہ لیں گے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...