آسٹریلین اوپن ،15سالہ مارٹا نے پولینڈ کی اولیواکو ایونٹ سے باہر

آسٹریلین اوپن ،15سالہ مارٹا نے پولینڈ کی اولیواکو ایونٹ سے باہر

سڈنی (نیٹ نیوز)رافیل نڈال، جوولفریڈ سونگا اور مارین سیلچ ٹینس گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن کے دوسرے رانڈ میں پہنچ گئے۔ ویمنز ورلڈ نمبر5روڈو انسکا اپ سیٹ شکست کا شکار ہوئیں۔ کیرولین وزنیاکی اور اوسٹا پنکو نے اگلے مرحلے میں جگہ بنالی۔سیزن کے پہلے ٹینس گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن میں ٹاپ سیڈ رافیل نڈال کی پیش قدمی جاری ہے۔ اسپینش اسٹار نے ارجنٹائن کے لیونارڈ میئر کو اسٹریٹ سیٹ میں شکست دے دی۔ فرانس کے جوولفریڈ سونگا کو کینیڈا کے ڈینس شاپولوف کی جانب سے سخت مقابلے کا سامنا رہا۔ سونگا نے پانچ سیٹ کا معرکہ سر کیا۔کروشیا کے مارین سیلچ نے پرتگال کے جاروسوسا کے خلاف فتح پائی۔ ویمنز ورلڈ نمبر 5 پولینڈ کی اولیوا رگوانسکا کویوکرین کی15سالہ کھلاڑی مارٹا کوسٹیاک نے 3-6 اور 5-7 سے اپ سیٹ شکست دے کرتیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئیں۔ ورلڈ نمبر 2 ڈنمارک کی کیرولین وزنیاکی نے جانافیٹ کے خلاف 6-3، 2-6 اور 5-7 کے اسکور سے کامیابی حاصل کرلی۔لٹویا کے اوسٹاپنکو نے چین کی ینگ ڈوان کو قابو کرلیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...