عروج کو زوال ہوتا، سدا کوئی چیز برقرار نہیں رہتی:سمرہ نور

عروج کو زوال ہوتا، سدا کوئی چیز برقرار نہیں رہتی:سمرہ نور
 عروج کو زوال ہوتا، سدا کوئی چیز برقرار نہیں رہتی:سمرہ نور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (فلم رپورٹر) اداکارہ و پرفارمر سمرہ نور نے کہا کہ میں اپنی سینئرز کا بے حد احترام کرتی ہوں انہیں مجھ سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں، میں نے توچند سال پہلے آغاز سفر کیا ہے ۔ عروج کو زوال ہوتا ہے اور سدا کوئی چیز اپنی جگہ پر برقرار نہیں رہتی اور اسی طرح سینئر اداکاروں کا خلا پر کرنے کے لئے نئے اداکار شوبز میں آتے ہیں ۔ لیکن میں کسی کا خلا پر کرنے کے لئے نہیں آئی بلکہ ہمیشہ اپنا نام اور مقام بنانے کے لئے جدوجہد کی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ میری پرفارمنس سے بعض پرفارمرزمجھ سے خائف رہتی ہیں اور اسی لئیمجھے ڈرامے سے کٹ کروانے کی کوششیں کرتی رہتی ہیں۔ میں ہاتھ جوڑ کو ان سے التماس کرتی ہوں کہ حسد کا مادہ اپنے دل سے نکال کر اپنے دل کو کشادہ کریں اور نئے آنے والوں کو خوش آمدید کہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے شوبز میں اپنا ایک مقصد متعین کر لیا ہے ۔

مزید :

کلچر -