یوسی پی کے زیراہتمام پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کے اعزاز میں تقریب

یوسی پی کے زیراہتمام پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کے اعزاز میں تقریب

لاہور(پ ر) یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کے سکول آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشن اسٹڈیز کے زیراہتمام لاہور پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔تقریب میں صدر پریس کلب اعظم چوہدری ، سیکرٹری عبدالمجید ساجد،سابق صدر شہباز میاں، سلمان غنی ،رؤف طاہر ،نعیم مصطفی ،ذوالفقار راحت ،افتخار مجاز اور زابر سعید سمیت صحافیوں ، فیکلٹی ممبران اور طلبا وطالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ڈین سکول آف میڈیا پروفیسرڈاکٹر مغیث الدین شیخ نے مہمانوں اورشرکاکوخوش آمدید کہا۔ انکاکہنا تھا نوجوان ملکی ترقی اور جمہوری اقدارکے فروغ میںآگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کریں ۔ملکی حالات کے تناظر میں پریس کلب اور میڈیا کا کردارانتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔129صدر لاہور پریس کلب اعظم چوہدری نے کہا کہ پریس کلب جمہوری روایات اورانکے تسلسل کا نگہبان ہے۔پریس کلب کے دروازے سکول آ ف میڈیا کے طلبا کیلئے ہمیشہ کھلے ہیں۔ لاہور پریس کلب کے سیکرٹری عبدالمجید ساجد کا کہنا تھا صحافت کا مستقبل نوجوان صحافیوں سے وابسطہ ہے۔پریس کلب نوجوان صحافیوں کی حوصلہ افرائی کرتا ہے۔سینئر تجزیہ کار ،ایگزیکٹو ڈائریکٹر روزنامہ دنیا سلمان غنی نے اپنے خطاب میں کہا ڈاکٹر مغیث الدین شیخ نے صحافت اور ابلاغ عامہ کے میدان میں بڑی تحریک پیدا کی ہے۔ صحافت کو بامقصد بناکر ملک کی خدمت کی جاسکتی ہے ۔سینئر تجزیہ کا ررؤف طاہر نے کہا پاکستان وسائل سے مالا مال ہے۔ جمہوریت ہی ملک کی بقا اور تسلسل کی علامت ہے۔سابق صدر لاہور پریس کلب شہباز میاں نے سکول آف میڈیا کے پریس کلب کے ساتھ کوآرڈینیشن اورتعاون کو سراہا۔سلمان عابد کا کہنا تھا پریس کلب کی مضبوط روایات صحافیوں کا رشتہ جوڑتی ہیں۔سینئر صحافی ذوالفقار راحت نے اپنے خطاب میں نوجوانوں کو علم اور تربیت کے حصول میں توانائیاں صرف کرنے کا پیغام دیا۔سینئر صحافی نعیم مصطفی نے تقریب کے انعقاد پر ڈین فیکلٹی ممبران اور طلبا وطالبات کا شکریہ ادا کیا ۔ تقریب کے اختتام پر ڈین سکول آف میڈیا پروفیسر ڈاکٹر مغیث الدین شیخ نے مہمانوں کے پھولوں کے گلدستے پیش کئے اور ظہرانہ دیا

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...