احتجاج کرنا عوام کا آئینی حق ہے، رانا عبدالسمیع
لاہور ( پ ر ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رانا عبدالسمیع نے کہا کہ احتجاج کرنا عوام کا آئینی حق ہے، سب سے بڑی دہشتگرد خود حکومت، کوئی شرارت اور رکاوٹ برداشت نہیں کی جائیگی، اوچھے ہتھکنڈوں کا بھرپور جواب دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وقت آ گیا ہے قوم ان حکمرانوں کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے، یہ کونسی جمہوریت ہے جس میں عوام صاف پانی، تعلیم، صحت جیسی بنیادی انسانی حقوق ، پڑھے لکھے نوجوان روزگار ، کسان اپنی فصل کے اصل معاوضے سے محروم ہے، ملک کا چیف جسٹس ان بنیادی حقوق کیلئے اپنے اختیارات استعمال کرے تو خوفزدہ اور ڈکٹیٹر نما حکمران تنقید شروع کر دیتے ہیں۔