5ہزار سے زائد غیر قانونی نجی سکولوں کیخلاف قرارداد اسمبلی میں جمع

5ہزار سے زائد غیر قانونی نجی سکولوں کیخلاف قرارداد اسمبلی میں جمع

لاہور(پ ر) مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے صوبائی دارالحکومت میں 5ہزار سے زائد غیر قانونی نجی سکولوں کیخلاف قرارداد اسمبلی میں جمع کرادی۔یہ تمام سکول محکمہ تعلیم کے قواعد و ضوابط کے برعکس قائم ہیں۔یہ سکولز پانچ سے دس مرلے میں تعمیر ہیں۔محکمہ تعلیم کے قواعد و ضوابطہ کے برعکس شہر میں 5ہزار سے زائد غیر قانونی نجی سکول قائم ہیں۔پرائمری سکول دو کنال،ایلیمنٹری سکول چار کنال اور ہائی سکول آٹھ کنال تک ہونے چاہیے۔جبکہ بیشتر سکول 5سے 10مرلے میں بنائے گئے ہیں۔لہذا یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ ایسے غیر قانونی سکولوں کیخلاف ایکشن لیا جائے اور ان کو قواعد و ضوابطہ کا پابند کیا جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...