حکمران خاندان اپوزیشن متحد ہونے سے پریشان ہے، ارمغان صادق

حکمران خاندان اپوزیشن متحد ہونے سے پریشان ہے، ارمغان صادق

لاہور (پ ر) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ارمغان صادق نے کہا کہ پاکستان ایک جمہوری ملک ہے، یہاں پرامن احتجاج ہر شہری کا بنیادی حق ہے، حکمران خاندان اپوزیشن متحد ہونے سے پریشان ہے، یہی وجہ ہے کہ اب سکیورٹی تھریٹ دیکر عوام کو گمراہ کر رہے ہیں، سکیورٹی خدشات اپنی جگہ لیکن کیا ماڈل ٹاؤن اور قصور میں جو ہوا وہ دہشت گردی نہیں تھی، سب سے بڑی دہشت گرد تو خود حکومت ہے جس سے شہری خوفزدہ ہیں ، کسی کی جان و مال محفوظ نہیں، انہوں نے حکومت پنجاب اور انکے کارندوں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی انکا ہر محاذ پر مقابلہ کرے گی ،حکومت کسی غلط فہمی میں نہ رہے کے تمام اوچھے ہتھکنڈوں کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...