رہائشی سکیموں میں غیر قانونی تعمیرات مسمار

رہائشی سکیموں میں غیر قانونی تعمیرات مسمار

لاہور ( جنرل رپورٹر)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹوریٹ آف ٹاؤن پلاننگ ونگ کے عملے نے گزشتہ روزمختلف رہائشی سکیموں میں آپریشن کر کے وہاں پرقائم پانچ غیر قانونی تعمیرات مسمار کر دیں۔ آپریشن کے دوران یو بی ڈی کینال روڈ ‘اقبال ایونیو‘ویسٹ ووڈ سوسائٹی‘ڈیفنس روڈ‘موہلنوال سکیم‘ آبپارہ سوسائٹی‘ ایل ڈی اے ایونیو ون اور جو بلی ٹاؤن میں قائم غیرقانونی چار دیواریاں اور دیگر سٹرکچر مسمار کر دیا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...