گوجرانوالہ :خاتون نے آشنا سے ملکر ساس کو قتل کر دیا

گوجرانوالہ :خاتون نے آشنا سے ملکر ساس کو قتل کر دیا

گوجرانوالہ،سادھوکے(بیورورپورٹ، نامہ نگار) بیوی نے آشنا سے ملکر ساس کو نشہ آور دوائی پلا کر ہلاک کر دیا،ملزمہ یاسمین نے گاؤں کے ہی رہائشی وحیدنامی شخص سے ناجائز مراسم بنا رکھے تھے، نوشہرہ ورکاں پولیس کا کارروائی کرنے سے انکا، مدعی مقدمہ محمد ریاض نے کارروائی کیلئے آئی جی پنجاب کو درخواست دے دی جبکہ پولیس نے آئی جی کے احکامات کو بھی ہوا میں اُڑا دئیے جس پر مایوس ہو کر مدعی محمد ریاض نے عدالت سے رجوع کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ نوشہرہ ورکاں کے علاقہ اولکھ بھائیکے کے رہائشی محمد ریاض نے الزام لگاتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ اسکی بیوی یاسمین جو 4بچوں کی ماں ہے نے محلہ کے اوباش وحید نامی شخص سے ناجائز مراسم بنا رکھے تھے،جس کے بارے میں جب والدہ فاطمہ کو شک ہوا تو اس کو نشہ آور گولیاں دیدیں

، والدہ کی طبیعت بگڑ گئی جس کے باعث وہ دم توڑ گئی ،محمد ریاض نے بتایا کہ مجھے شک تھا کہ والدہ کو مارا گیا، تدفین کے بعد جب سول ہسپتال سے ڈیتھ سرٹیفکیٹ لیا تو وجہ سر میں گہری چوٹ بتائی گئی ،پولیس کو اہلیہ اور آشنا وحید کیخلاف درخواست دی مگر پولیس نے ثبوت نہ ہونے پر قبرکشائی کرائی، آئی جی پنجاب کو دی گئی درخواست پر بھی کارروائی نہ ہونے پر مایوس ہو کر عدالت میں قبرکشائی کیلئے درخواست دیدی ہے۔

مزید : علاقائی


loading...