شیخوپورہ ، مرید کے ،قصور ،حادثات و واقعات میں ماں بیٹی سمیت 6افراد جاں بحق ، متعد د زخمی
شیخوپورہ،قصور،مرید کے ( بیورورپورٹ،نامہ نگار) تھانہ بھکھی کے علاقہ شرقپور روڈ مرادئے کلاں کے قریب تیزرفتار بے قابو کار نے موٹر سائیکل سوار فیملی کو کچل ڈالا حادثہ کے نتیجہ میں ماں بیٹی جان بحق خاوند شدید زخمی ہوگیا ٹریفک حادثہ کی اطلا ع ملتے ہی ریسکیو1122کے اہلکاروں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہسپتال شیخوپورہ کے ایمرجنسی میں منتقل کردیا ہے جہاں پر زخمی کی حالت خطرئے میں بیان کی جاتی ہے،بتایا گیاہے کہ محنت کش امیں اپنی بیوی ناصر ہ بی بی اور3سالہ بیٹی مسکان کے ہمراہ اپنی موٹر سائیکل نمبری جی اے ایم1687پر سوار ہوکر شہر شیخوپورہ سے مرادے کلاں اپنے گاؤں جارہاتھا کہ عقب سے آنے والی بے قابو کار نے ٹکر ماردی جسکے نتیجہ میں امین کی بیوی ناصرہ بی بی موقعہ پر ہی جان بحق ہوگئی جبکہ امین اور اسکی بیٹی مسکان شدید زخمی ہوگئے ٹریفک حادثہ کی اطلاع کے بعد ریسکیواہلکاروں نے باپ بیٹی کو تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہسپتال شیخوپورہ کے ایمرجنسی میں منتقل کیا جہاں پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے معصوم بچی مسکان جان کی بازی ہارگئی جبکہ اسکے باپ کی حالت بھی خطرئے میں بیان کی جاتی ہے جسکو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ،حادثہ کے بعد کار ڈرائیورجائے حادثہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا بھکھی پولیس مصروف تفتیش ہے۔گردونواح میں مختلف ٹریفک کے حادثات وواقعات کے نتیجہ میں 1بچہ جان بحق سینکڑوں مرغیاں ہلاک اورڈرائیور شدید زخمی ہوگیا،ناروال روڈ گھڑیال کلاں کے قریب تیزرفتار مسافر بس نے 14سالہ عمیر کو کچل ڈالا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہوگیا،شرقپور روڈ پر مرغیوں سے بھرا ہوٹرک بے قابو ہوکر الٹ گیا جس کے نتیجہ میں 2ہزار سے زائد مرغیاں ہلاک جبکہ ڈرائیور بلال شدید زخمی ہوگیا جس کو مقامی افراد نے ہسپتال منتقل کردیا ہے ذرائع کے مطابق ڈرائیور حافظ آباد سے مرغیوں کی سپلائی شرقپور بازار میں کرنے کے لیے جارہاتھا کہ موٹر سائیکل سواروں کو بچاتے ہوئے ٹرک الٹ گیا مرغیاں ہلاک ہوگیں۔نعمت چوک پتوکی میں زیر تعمیر شادی ہال پر کام کرنے والا مزدور دیوار گرنے سے جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق نعمت چوک پتوکی کے قریب نئے بننے والے شادی ہال کی دیوار گرنے سے وہاں پر کام کرنے والہ مزدور شبیر احمد شدید زخمی ہونے کی وجہ سے دم توڑ گیا۔مریدکے مختلف حادثات میں4 افراد شد ید زخمی۔ایک جانبحق۔بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ روز مریدکے میں عرفان نامی نوجوان جورات کو ایک مقامی فاسٹ فوڈ کا ملازم تھا ڈلیوری لیکر جا رہا تھا کہ بد قسمتی سے اس کی بائیک لانگ وہیکل سے جا ٹکرائی جس سے اسکی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی،اسی طرح مریدکے ٹاون ریلوے پھاٹک پر پھاٹک بند ہونے کی وجہ سے ایک نا معلوم نوجوان نے ریلوے لائن سے جلدی میں موٹر سائیکل گذارنے کی کوشش کی تو اسی اثنا میں ٹرین آ گئی تو نوجوان نے چھلانگ لگا کر اپنی جان تو بچا لی مگر ٹرین نے موٹر سائیکل کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیے ۔چھلانگ لگانے سے نوجوان معمولی زخمی ہوا ۔دوسرے حادثہ میں چاہل سٹیڈیم کے قریب ٹرک نے کار اور رکشہ کو ٹکر ماردی جس سے تین افرد زخمی ہوئے جنہیں ریسکیو کے عملہ نے ٹی ایچ کیو ہسپتال پہنچا دیاجہاں انہیں مرہم پٹی کے بعد فارغ کر دیا گیا۔
تیسرے واقعہ میں اتحاد کیمیکلز میں مبینہ طور پر ممبرین پلانٹ پر کام کرنتے ہوئے فقیر حسین نامی محنت کش تقریبا چالیس فٹ کی اونچائی سے نیچے پڑے لوہے کے گارڈر پر گر پڑا اور سر پر چوٹیں آنے سے شدید زخمی ہو گیا اسے فیکٹر ی والوں نے فوری مریدکے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچا دیا جہانسے ڈاکٹروں نے ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشنال حالت میں میو ہسپتال لاہور منتقل کر دیا گیا جہاں اسکی پوزیشن خطرے میں بتائی جاتی ہے۔گردونواح میں ٹریفک کے مختلف حادثات کے نتیجہ میں1راہگیر جان بحق1شدید زخمی ہوگیا،مریدکے جی ٹی روڈ پر تیزرفتار ٹرالر کی ٹکر سے نامعلوم نوجوان جان بحق ہوگیا،بتایا گیا ہے کہ جی ٹی روڈ مریدکے ایچ ایف سی کے قریب تیزرفتار بے قابو ٹرالر نے نامعلوم راہگیر نوجوان کو کچل ڈالا جو موقعہ پر ہی جان بحق ہوگیا،پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے نامعلوم نوجوان کے سر کے اوپر سے ٹرالر گزرگیا جس کی شناخت میں مشکلات کاسامناکرنا پڑرہا ہے نامعلوم نوجوان کی نعش کو ضروری کاروائی کے لیے ڈیڈ ہاوس منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ٹرالر ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے جس کی گرفتاری جلد کرلی جائے گی،تھانہ صفدر آباد کے علاقہ خانقاہ ڈوگراں روڈ پر تیزرفتار موٹر سائیکل سوارؤں کی ٹکر سے مختار احمد نامی نوجوان شدید زخمی ہوگیا جس کو تحصیل ہیڈ کوارٹر مریدکے منتقل کردیا گیا ہے جہاں پر اسکی حالت نازک بیان کی جاتی ہے۔
حادثات