احتجاجی جلسے کے موقع پرپنجاب رینجرز کی تین کمپنیاں طلب کی گئیں

احتجاجی جلسے کے موقع پرپنجاب رینجرز کی تین کمپنیاں طلب کی گئیں

لاہور (کرائم رپورٹر ) پنجاب حکومت نے فیصل چوک مال روڈ پرمنعقد ہونے والے متحدہ اپوزیشن کے احتجاجی جلسے کے موقع پر پنجاب رینجرز کی تین کمپنیاں طلب کر رکھی تھیں، ان کمپنیوں کے اہلکاروں کو حساس عمارات کی سیکیورٹی پر تعینات کیا گیا۔ رینجرز کے اہلکار نوے شاہراہ قائد اعظم ،گورنر ہاؤس اور پنجاب اسمبلی کی حفاظت پر مامور تھے جو جلسے کے اختتام تک سیکیورٹی کے فرائض انجام دیتے رہے۔

مزید : علاقائی


loading...