واربرٹن ، پولیس کا کریک ڈاؤن ، اشتہاریوں سمیت درجنوں ملزمان گرفتار

واربرٹن ، پولیس کا کریک ڈاؤن ، اشتہاریوں سمیت درجنوں ملزمان گرفتار

واربرٹن(نامہ نگار)پولیس کا امن وامان کے قیام کو یقینی بنانے کے سلسلہ میں ضلع بھر میں روزانہ کی بنیاد پر مجرمان اشتہاریوں،منشیات فروشوں،ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور قماربازوں کیخلاف سپیشل کریک ڈاؤن جاری ہے۔ تھانہ واربرٹن میں10اشتہاریوں سمیت درجنوں دیگرجرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیاگیا،ملزمان کے قبضہ سے ڈکیتی کی لوٹی گئی رقم، بھاری مقدار میں منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد کیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے ڈی پی او ننکانہ صاحبزادہ بلال عمر کی زیر نگرانی ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف سپیشل مہم کا آغاز کر رکھا ہے اس سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ واربرٹن جاوید قریشی اور انکی ٹیم نے گزشتہ 1ماہ کے دوران مختلف مقامات پر کاروائیاں کیں،جس کے دوران،ڈکیتی، چوری،منشیات فروش اور دیگر مقدمات میں ملوث 10 اشتہاریوں سمیت درجنوں جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا گیا،منشیات فروشوں کے قبضہ سے30لیٹرشراب اور6سو گرام چرس برآمدکی گئی،اسی طرح ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کے قبضہ سے پسٹل اور گولیاں برآمد کر کے مقدمات درج کیے گئے جبکہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت ساؤنڈ سسٹم کی خلاف ورزی پربھی متعدد افراد کے خلاف مقدمات درج کیے گئے۔

مزید : علاقائی


loading...