شیخوپورہ ، قصور ،فیروزوالہ ، پتوکی ، ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں ، شہری لاکھوں کے مال و زر سے محروم
شیخوپورہ،قصور،فیروزوالہ،پتوکی(بیورورپورٹ،نمائندہپاکستان،نامہ نگار)گردونواح میں ڈکیتی اورچوری کی مختلف وارداتوں کے نتیجہ میں شہریوں سے مال وزر لوٹ لیا گیا،تھانہ صدر شیخوپورہ کے علاقہ ہردیو گاؤں کے قریب4مسلح ڈاکوؤں نے تاجر منور حسین کے گھر میں گھس کر اہلخانہ کویرغمال بناء کرکمرئے میں بند کرکے5تولہ طلائی زیورات،65ہزار روپے نقدی اورموبائل فونز لوٹ لیے ،تھانہ فیروز والہ کے علاقہ ونڈالہ روڈ پر2مسلح ڈاکوؤں نے گاڑی نمبری6385ایل ایس کے ڈرائیور عثمان علی کو یرغمال بنا کر1لاکھ75ہزار روپے مرغیوں کی ریکوری کی رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔قصور کے گردونواح میں ڈکیتی، چوری کی وارداتوں میں نامعلوم ڈاکو16لاکھ روپیہ چھین کر لے گئے مزاحمت کرنے پر فائرنگ کرکے ایک شخص کو شدید زخمی کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق محمدرفیق اپنی موٹرسائیکل پر کوٹلی رائے ابوبکر جا رہا تھا کہ جب وہ سہاری تھہ شیخم روڈ کے قریب پہنچا تو ناکہ زن تین نامعلوم ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر روک کر ہزاروں روپے نقدی، موبائل فون چھین لیا۔ مزاحمت کرنے پر نامعلوم ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے محمدرفیق کو شدید زخمی کر دیا۔ جبکہ پولیس کوٹ رادھاکشن کے علاقہ سبزی منڈی میں واقعہ کریانہ سٹور کے مالک محمدخالد نے پولیس کو بتایا کہ نامعلوم چوروں نے رات کو کریانہ سٹور کی چھت پھاڑ کر اندر داخل ہوکر 13لاکھ روپیہ نقدی چوری کرکے لے گئے اسی طرح پولیس تھانہ الہ آباد کے علاقہ تلونڈی میں شکیل احمد کے کریانہ سٹور میں تالے توڑ کر اندر داخل ہونے والے نامعلوم چور 32ہزار روپیہ نقدی و قیمتی سامان چوری کرکے لے گئے ۔پولیس مصروف کاروائی ہے۔گردونواح میں ڈکیتی اورنوسر بازی کی وارداتوں میں خوفناک حد تک اضافہ ہوگیا شہریوں سے مال وزرلوٹ لیاگیا ،تھانہ مانانوالہ کے علاقہ غازی آباد کے رہایشی تاجر محمد اویس کے گھر میں گھس کر چار مسلح ڈاکوؤں نے تمام اہلخانہ کویرغمال بنا کر کمرئے میں بند کرکے طلائی زیورات2تولہ ،40ہزار روپے کے کرنسی نوٹ لوٹنے کے بعد نفیس ٹیلر نگ دکان کے تالے توڑ کر 1درجن ان سلے سوٹ بھی لوٹ کر فرار ہوگئے،تھانہ ماڈل سٹی اے ڈویژن کے علاقہ قاضی پارک میں 2مسلح ڈاکوؤں نے تاجر کو اسلحہ کی نوک پر نقدی اورموبائل فونز لوٹ کر فرار ہوگئے،اسی تھانہ کی حدود قلعہ شبدیوسنگھ میں اجمل حسین پرچون کی دکان کے تالے توڑ کر نامعلوم چوروں نے11ہزار روپے نقدی اور40ہزار روپے سے زائد مالیت کا سامان چرالیا۔
،پولیو کے قطرئے پلانے کے لیے رکشہ پر جانے والے شخص کو نامعلوم نوسر بازوں نے نشہ آور چیز کھلا کر جیب سے8سوروپے نقدی کر رفو چکر ہوگیا۔
رکشہ ڈرائیور پارک میں اتارکر فرار ہوگیا،جس کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ،بتایا گیا ہے کہ حامد علی اپنے بیٹے کو پولیو کے قطرئے پلانے کے لیے اسامہ ہسپتال نز د نبی پورہ سے شیخوپورہ کی طرف آرہاتھا کہ راستے میں نامعلوم نوسر باز نے حامد کو کوئی نشہ آور چیز کھلادی اوراسکی جیب سے8سوروپے نقدی نکال کر رکشہ سے اترگیا رکشہ ڈرائیور حامد اوراسکے بیٹے کو سول ہسپتال کے پارک میں اتار کر فرار ہوگیا،عملہ ہسپتال نے حامد کو ایمرجنسی میں طبی امداد فراہم کی اوربچے کو اسکی والدہ کے حوالہ کردیا ،گھریلوں ملازمہ کے روپ میں کام کرنے والی نوسر بازی خاتون نے گھر میں گھس کر2لاکھ روپے نقدی اور5تولہ طلائی زیورات لیکر فرار ہوگئی،بتایا گیا ہے کہ تاجر ذوالفقار احمد سکنہ گلشن کالونی بیوی گھر میں اکیلی موجود تھی کہ ایک نامعلوم عورت گھر میں داخل ہوئی جس نے گھریلوں ملازمہ کے طور پر کام کرنے کے لیے خاتون کو راضی کرنے کی کوشش کی اسی دوران نامعلوم خاتون نے جھانسہ دے کر گھر سے2لاکھ روپے نقدی اور5تولہ طلائی زیورات لے کر فرار ہوگئی۔فیروزوالہ کوٹ عبدالمالک کے علاقہ میں ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے کے مالیت کے سامان سے محروم ہو گئے ڈاکوؤں نے بدو پلی کے قریب مویشیوں کے بیوپاری کو روک کر لوٹ لیا ڈاکو چار لاکھ روپے کی رقم اور موبائل فون چھین کر لے گئے ڈاکوؤں نے یو بی ایل بینک سے رقم لے کر آنے والے شہری خادم حسین کے بیٹے کو روک کر لوٹ لیا ۔ ستر ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا مزاحمت پر اسے گولی مار کر زخمی کر دیا ۔ چوروں نے کوٹ عبدالمالک کے قریب فیکٹری میں داخل ہو کر بائیس لاکھ مالیت کا سامان چوری کر کے لے گئے چوروں نے بابر علی کے گھر اورندیم افضل کی دکان سے لاکھوں روپے کی نقدی اور موبائل فون چوری کرکے لے گئے۔ پولیس کسی واردات کو سراغ نہ لگا سکی ۔ شہری بڑھتی ہوئی وارداتوں پر سراپا احتجاج ہیں۔جھلار خوشحال سنگھ میں 8مسلح ڈاکوؤں کا دھاوا۔دو گھروں سے لاکھوں روپے کی نقدی رقم ، سونے کے زیورات، اسلحہ اور دیگر سامان لوٹ کر لے گئے ۔تفصیلات کے مطابق جھلار خوشحال سنگھ نامی گاؤں میں رات دو بجے آٹھ مسلح ڈاکو دلشاد احمد کے گھر دیواریں پھلانگ کر داخل ہوگئے اور گھر میں موجود والد اور بھائی کو گن پوائنٹ پر جگا کر تمام اہلخانہ کے ہمراہ ایک کمرے میں بند کر دیا اور دوران تلاشی گھر سے نو تولے سونے کے زیورات، 55ہزار روپے کی نقدی رقم اور ایک عد د یفل لوٹ لی اور ساتھ نادر علی کے دوسرے گھر میں داخل ہوگئے اور تما م اہل خانہ کوہینڈز اَ پ کر کے ستر ہزار روپے کی نقدی رقم اور تین تولے سونے کے زیورات لوٹ لئے ۔اور فرار ہوگئے مدعی دلشاد احمد کی درخواست پر پولیس نے 8نامعلوم ڈاکوؤں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔صحافیوں نے جب ایس ایچ او سے موقف پوچھا تو اس نے کہا کہ ڈاکوؤں کی گرفتار ی کیلئے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جلد ہی گرفتار کر لیں گے ۔پتوکی آدھن پھاٹک کے قریب بارہ عدد ڈاکوؤں کی دو گھنٹے تک روڈ بلاک کر کے عوام سے لوٹ مار ۔لاکھوں روپے کی نقدی ، موبائل اور قیمتی اشیاء لوٹ کر فرار پولیس حسب روایت کئی گھنٹے بعد موقعہ پر پہنچی تفصیلات کے مطابق پتوکی واں آدھن پھاٹک کے قریب بارہ ڈاکوؤں نے رات ناکہ لگا کر پانچ کاروں ، چھ ٹریکٹرٹرالوں، دو رکشہ ، دس عدد موٹر سائیکل ، ایک عدد مزدا بس والوں کے مسافروں سے اسلحہ کے زور پر لاکھوں روپے نقدی، زیورات ،137موبائل چھین لئے اور فرا ر ہوگئے پنجاب پولیس ہمیشہ کی طرح کئی گھنٹے بعد موقعہ پر پہنچی مسافروں اور اہلیان علاقہ نے نئے ڈی پی او قصور سے بڑھتی ہوئی وارداتوں کی روک تھام کیلئے مثالی ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔