متنازع سرحدوں پر تعینات فوج کیلئے بھارت 35ارب کا اسلحہ خریدے گا

متنازع سرحدوں پر تعینات فوج کیلئے بھارت 35ارب کا اسلحہ خریدے گا

نئی دہلی(آن لائن )بھارت کا جنگی جنون کم نہ ہوا بھارت متنازع سرحدوں پر تعینات اپنے فوجی اہلکاروں کیلئے 35ارب روپے سے زائد کے ہتھیار خریدے گا بھارتی وزارت دفاع کے مطابق سرحدی فورسز کیلئے 553 ملین ڈالرز کے ایک لاکھ60ہزار سے زائد ہتھیار خریدے جائیں گے تاہم ان میں 72ہزار400رائفلز اور93ہزار895 کاربائنز شامل ہیں بھارتی وزیر دفاع نرملا ستھارامن کے زیر صدارت دفاعی کونسل نے ہتھیاروں کی خریداری کی منظوری دی گئی جبکہ یہ ہتھیار متنازع سرحدوں پر تعینات فوجی اہلکاروں کو فوری خطرات سے نمٹنے کیلئے دیے جائیں گے ،بھارتی وزارت دفاع سے جاری اعلامیے کے مطابق ان ہتھیاروں کو سرحد پر تعینات افواج کی ضروریات کو فوری طور پر پورا کرنے کے لیے خریدا جا رہا ہے۔ عسکری ماہرین کا خیال ہے کہ بھارت خطے میں سب سے بڑا ’دفاعی‘ سامان درآمد کرنے والا ملک ہے دوسری جانب جوہری قوت کے حامل سرحدی ممالک چین اور پاکستان سے نبرد آزما ہونے کے لیے اربوں روہے خرچ کررہا ہے۔

جنگی جنون

Back to

مزید : صفحہ آخر


loading...