شوگر انڈسٹری میں بھی ہنگامی اقدامات کی ضرورت ہے، نورلا امین

شوگر انڈسٹری میں بھی ہنگامی اقدامات کی ضرورت ہے، نورلا امین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر)پنجاب بھر میں واقع شوگر ملزکو پنجاب فوڈ اتھارٹی کیٹیگری سی کا لائسنس جلد سے جلد حاصل کرنے، ورکرز کی تربیت اور میڈیکل سکریننگ جلد از جلد کروانے کے حوالے سے ڈیڈ لائن جاری کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھا رٹی کے ڈائریکٹر جنرل نورالا امین اور شوگر ملز ایسوسی ایشن کے درمیان تفصیلی ملاقات ہوئی ملاقات میں شوگر انڈسٹری میں موجود فوڈ سیفٹی کے مسائل اور ان کے حل کے حوالے سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈی جی فوڈاتھارٹی کا کہنا تھا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کامقصد تمام فوڈ انڈسٹری کو مثالی بنانا ہے جس کے لیے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں ۔خوراک کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے ہر سطح پر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کی گزشتہ ہفتے شوگر ملوں کی چیکنگ میں سامنے آنے والے مسائل سے اندازہ ہوتا ہے کہ شوگر انڈسٹری میں فوڈ سیفٹی کے حوالے سے ہنگامی اقدامات کی ضرورت ہے۔صارفین کو محفوظ خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جانچ پڑتال کے لیے دو شیڈول جاری کیے ہیں ۔پہلاسامپلنگ اور دوسرافزیکل انسپکشن ہے۔سامپلنگ میں تمام پراڈکٹس کے نمونے لیبارٹری تجزیے کے لیے بھجوائے جائیں گے جبکہ انسپیکشن شیڈول میں انڈسٹری کی فزیکل انسپیکشن کی جائے گی۔شوگر انڈسٹری کے نمائندوں سے ملاقات کا مقصد شوگر انڈسٹری میں فوڈ سیفٹی سے متعلقہ مسائل کو حل کر نا اورشوگر انڈسٹری کو مثالی بنانا ہے۔ ہمیں جنگی بنیادوں پر کام کرتے ہوئے گزشتہ 70سالوں کے بگاڑ کو ٹھیک کرنے کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے ۔خوراک کے مسائل کو حل کرنے اورفوڈ انڈسٹری کو درست کرنے کیلئے ٹاپ ٹو بوٹم اصول اپنانا ہوگا۔پنجاب فوڈ اتھارٹی سینتھیٹک اشیاء کی حوصلہ شکنی یاکسان دوست پالیسی کی حمایت کرتی ہے جس سے نیچرل پراڈکٹ کی مانگ میں اضافہ ہورہا ہے۔اس موقع پر شوگر انڈسٹر ی سے آئے ہوئے نمائندوں نے ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی کاوشوں کو سراہااور عملی اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔

مزید :

صفحہ آخر -