ملک دشمنوں کو شکست دینے کیلئے سب کو متحد ہونا پڑے گا،گورنر پنجاب

ملک دشمنوں کو شکست دینے کیلئے سب کو متحد ہونا پڑے گا،گورنر پنجاب

لاہور( نمائندہ خصوصی )گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ ملک دشمنوں کو ہر محاذ پر شکست دینے کیلئے ہم سب کو قومی یکجہتی ، باہمی ہم آہنگی اور اجتماعی سوچ و فکر کا مظاہرہ کرناہو گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق گورنر خیبر پختونخوا انجینئر شوکت اللہ خاں کے صاحبزادے نجیب اللہ خاں کی قیادت میں 17رُکنی وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔گورنر پنجاب نے کہا کہ دُنیا کی سب سے بڑی دہشت گردی کی جنگ پاکستان نے لڑی ہے جس میں پاکستانی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ساتھ پوری قوم کی قربانیاں شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے اور امن و امان کے حوالے سے فاٹا کے عوام کی قربانیاں لائق تحسین ہیں۔اس موقع پر گورنر نے وفد کو یقین دلایا کہ وہ ان کے مسائل کو حل کرنے کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...