قومی ایئر لائن کی نجکاری کیخلاف پیپلز پارٹی بھرپور احتجاج کریگی : یوسف رضا گیلانی
لاہور(آئی این پی) پیپلزپارٹی کے وائس چےئر مین سید یوسف رضاگیلانی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی قومی اےئر لائن کی نجکاری کے خلاف پارلیمینٹ کے اندر اور باہر بھر پور احتجاج کرے گی، ضرورت پڑی تو حکومت کے اس فیصلے کے خلاف سپر یم کورٹ سے بھی رجوع کیا جائیگا،نوازشر یف اور ان کی حکومت کے ترقی اور اداروں کو مضبوط کر نے کا دعویٰ جھوٹ کا پلندہ ہے۔ لاہور میں گزشتہ روز پی آئی اے یونین کے وفد سے گفتگوکرتے ہوئے سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے ملک معاشی طور پر بدترین مشکلات کا شکار ہے کیونکہ حکمران ملک اور قوم کی بجائے ذاتی مفادات کی سیاست کر تے ہیں جس کی وجہ سے پی آئی اے سمیت دیگر اداروں کو بہتر کر نے بجائے ان کو فروخت کر نے کی پالیسی پر کام کر رہے ہیں ۔
یوسف رضا گیلانی