ٹرمپ بدمعاش اورعالمی سطح پر اجارہ داری قائم کرناچاہتا ہے :مشاہد حسین

ٹرمپ بدمعاش اورعالمی سطح پر اجارہ داری قائم کرناچاہتا ہے :مشاہد حسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آن لائن) سینیٹر مشاہد حسین سید نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بدمعاش قرار دیدیا، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور میں پاک امریکہ تعلقات کے حوالے سے خواجہ آصف کی بریفنگ کے دوران بات کرتے ہوئے سینیٹر مشاہد حسین سید نے امریکی صدر ٹر مپ کی پاکستان کیخلاف متنازعہ ٹویٹ اور پاکستان مخالف بیانات پر کہا امریکی صدر نے صرف پاکستان نہیں بلکہ ایران اور کوریاکیخلاف بھی متنا زعہ بیان جاری کیے ہیں ۔ البتہ شمالی اور جنوبی کوریا کے حالیہ مذاکرات کے بعد حالات میں کافی فرق آگیا ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بدمعاش ہے اور بین الاقوامی سطح پر اپنی اجارہ داری قائم کرنا چاہتا ہے۔
مشاہد سید

مزید :

صفحہ آخر -