ایپکا کا رات گئے تک احتجاجی دھرنا جاری رہا

ایپکا کا رات گئے تک احتجاجی دھرنا جاری رہا

لاہور(خبرنگار)ایپکا کے زیر اہتمام لاہور سمیت پنجاب بھرکے سرکاری دفاتر میں گزشتہ روز ملازمین نے ہڑتال کی۔ لاہور میں سول سیکرٹریٹ کے سامنے صوبائی صدر ایپکا حاجی محمد ارشاد کی قیادت میں ملازمین نے دھرنا دیا اور رات گئے تک احتجاجی دھرنا جاری رکھا۔ اس موقع پر حاجی محمد ارشاد ، یونس بھٹی اور لالہ اسلم نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملازمین کی اپ گریڈیشن اوردیگر مطالبات کی منظوری تک ڈے نائٹ احتجاجی دھرنا جاری رہے گا۔دوسری جانب ایپکا کے احتجاج کے باعث لاہور کے صوبائی دفاتر میں ’’ ہو ‘‘ کا عالم رہا اور دفاترمیں آنے والے سائلین و صارفین کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید : صفحہ آخر


loading...