پارلیمنٹ پر حملہ کیس، اسد عمر ‘ شیریں مزاری اور عارف علوی کی عبوری ضمانت منظور

پارلیمنٹ پر حملہ کیس، اسد عمر ‘ شیریں مزاری اور عارف علوی کی عبوری ضمانت ...

اسلام آباد(آئی این پی)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے اسد عمر ‘ شیریں مزاری اور عارف علوی کو ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکوں پر عبوری ضمانت منظور کر لی۔ عدالت نے ملزمان کو 23 جنوری کو دو بارہ پیش ہونے کا حکم دیدیا۔ بدھ کو پی ٹی وی ‘پارلیمنٹ اور ایس ایس پی تشدد کیس کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سماعت ہوئی ۔ اسد عمر شیریں مزاری اور عارف علوی نے انسداد دہشت گردی عدالت میں سرنڈر کر دیا۔ اے ٹی سی کے جج شاہ رخ ارجمند نے تینوں ملزمان کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔ عدالت نے تینوں ملزمان کی ایک ایک لاکھ ر وپے کے مچلکوں پر عبوری ضمانت منظور کر لی۔

عبوری ضمانت

مزید : صفحہ آخر


loading...