آشیانہ ہاؤسنگ سکیم میں مبینہ کرپشن ، نیب نے شہباز شریف کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا ، ترجمان پنجاب حکومت کی تردید

آشیانہ ہاؤسنگ سکیم میں مبینہ کرپشن ، نیب نے شہباز شریف کو ریکارڈ سمیت طلب کر ...

لاہور (خبر نگار )قومی احتساب بیورو (نیب) نے آشیانہ ہاؤسنگ سکیم میں مبینہ کرپشن کے معاملہ پر وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو 22جنوری (پیر )کو مکمل ریکارڈ کے ساتھ طلب کرلیا ۔ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف کو نیب آرڈیننس 1999 ء کے تحت 22جنوری کو صبح ساڑھے 10بجے مکمل ریکارڈ کے ساتھ پیش ہو کر بیان ریکارڈ کروانے کیلئے طلب کیا گیا ہے ۔ شہباز شریف پر الزام ہے کہ انہوں نے آشیانہ اقبال میں کامیاب بولی حاصل کرنیوالے کی بولی منسوخ کی۔ آشیانہ ہاؤسنگ سوسائٹی میں 19کروڑ 30 لاکھ سے زائد کا نقصان ہوا۔ نیب ذرائع کے مطابق شہباز شریف کے حکم پر آشیانہ اقبال کا پراجیکٹ آگے ایوارڈ کیا گیا جس سے 71کروڑ 50لاکھ کا نقصان ہوا۔ ذرائع کے مطابق نیب نے د و ماہ قبل آشیانہ ہاؤسنگ سکیم میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات کا آغازکیا تھا اور اس سے قبل سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کو بھی طلب کیا گیا تھا جنہوں نے تفتیش ٹیم کے سامنے بیان قلم بند کروایا تھا ۔دوسری جانب ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کو اب تک نیب کی جانب سے ایسا کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا۔

آشیانہ سکیم

مزید : صفحہ اول


loading...