سڑکوں پر پیپلز پارٹی ،تحریک انصاف کے بڑے بڑے بینرز آویزاں

سڑکوں پر پیپلز پارٹی ،تحریک انصاف کے بڑے بڑے بینرز آویزاں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (آن لائن) متحدہ اپوزیشن کے زیر اہتمام فیصل چوک مال روڈ پر منعقدہ احتجاجی جلسے کے حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف نے بڑے بڑے بینرز اور فلیکسیں لاہور کی اہم سڑکوں پر آویزاں کر دئیے جس سے ظاہر ہو رہا تھا کہ دونوں بڑی سیاسی جماعتوں کے درمیان شہر کی اہم شاہیراہوں پر بینرز اور فلیکسز نصب کرنے کی دوڑ لگا رکھی تھی۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بینرز لگانے والی سیاسی جماعتوں نے فیس کی مد میں پی ایچ اے کو ایک روپیہ بھی بطور فیس ادا نہیں کیا جبکہ پی ایچ اے نے بینرز اور فلیکسیز آویزاں کرنے کیلئے سیاسی جماعتوں کو فیس کی مد میں نرخوں میں رعایت دینے کا اعلان کر رکھا تھا۔ دونوں جماعتوں نے بیشتر بینرز جیل روڈ، مال روڈ ، فیروز پور روڈ اور کینال روڈ پر آویزاں کئے تھے۔

مزید :

صفحہ اول -