آصف زرداری کی آمدپر پرویز الٰہی کاخطاب روک کر نعرے لگوائے گئے

آصف زرداری کی آمدپر پرویز الٰہی کاخطاب روک کر نعرے لگوائے گئے

لاہور(جنرل رپورٹر‘نمائندہ خصوصی‘ لیڈی رپورٹر)پیپلز پارٹی کے سر براہ آصف علی زرداری اس وقت جلسہ گاہ کے سٹیج پر پہنچے جس وقت مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما و سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی خطاب کررہے تھے ان کے خطاب کو روک کر پیپلز پارٹی کے رہنما شوکت محمود بسراء نے آصف علی زرداری کی آمد پر شیروں کا شکاری زرداری شیروں کا شکاری زرداری کے فلک شگاف نعرے لگا کر ان کا استقبال کیا اور پنڈال میں نعرے لگوائے اس موقع پر شوکت بسراء نے پرویز الہی سے کہا کہ معذرت چاہتا ہوں کہ آپکا خطاب روک کر ویلکم کیا ہے جس پر انہوں نے کہا کہ کوئی بات نہیں ہے

مزید : صفحہ اول


loading...