سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار پراسرار طور پر جاں بحق

سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار پراسرار طور پر جاں بحق

لاہور(خبر نگار)مال روڈ پر عوامی تحریک کے جلسہ میں سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار پراسرار طور پر جاں بحق ہوگیا۔ بتایا گیا ہے کہ ناروال کا رہائشی 9بچوں کا باپ مظہر اقبال محکمہ پولیس میں ملازم تھا ، اور گذشتہ چند ماہ سے تھانہ پرانی انارکلی میں تعینات تھا۔ اور اکثر بیمار رہتا تھا۔ گذشتہ روز بھی اس کی طبیعت خراب تھی اور اس کے باوجود اس کی مال روڈ پر عوامی تحریک کے جلسہ میں سیکیورٹی کی ڈیوٹی لگادی گئی ۔ جس پر ڈیوٹی کے دوران اُس کی اچانک طبیعت خراب ہوگئی، اُسے میو ہسپتال لیجایا گیا کہ جانبر نہ ہوسکا ۔ڈاکٹروں کے مطابق پولیس اہلکار مظہر اقبال کی ہارٹ اٹیک کے باعث ہلاکت ہوئی ہے۔ پولیس نے نعش ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی ہے۔

جاں بحق

مزید : صفحہ اول


loading...