بھارت سینکڑوں بارجنگ بندی کی خلاف ورزی کر چکا ، ڈاکٹر فیصل

بھارت سینکڑوں بارجنگ بندی کی خلاف ورزی کر چکا ، ڈاکٹر فیصل

اسلام آباد (این این آئی) ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کے بعد پیدا ہونیوالی صورتحال پر پاکستان نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ دوسرے ممالک کی حاکمیت کو تسلیم کیا جانا اور ان کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے گریز کیا جانا چاہئے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ نئے سال کے آغاز کے بعد سے اب تک بھارت 100 سے زائد مرتبہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کر چکا ہے جس پر پاکستان کو شدید تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے ممالک کی حاکمیت کو تسلیم کیا جانا اور ان کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے گریز کیا جانا چاہئے۔

ڈاکٹر فیصل

مزید : علاقائی


loading...