مال روڈ پر بنک ،دکانیں ،سکول بند !معمولات زندگی معطل رہے

مال روڈ پر بنک ،دکانیں ،سکول بند !معمولات زندگی معطل رہے

لاہور(آن لائن)فیصل چوک مال روڈ پر متحدہ اپوزیشن کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے احتجاجی جلسے کے پیش نظر مال روڈپر معمولات زندگی مکمل طور پر معطل رہی بتایاگیا ہے کہ اس سلسلے میں استنبول چوک سے گورنر ہاؤس تک دونوں جانب واقع تمام کاروباری مراکز ،مارکیٹیں ،دکانیں ،سرکاری و نجی دفاتر سمیت پنجاب یونیورسٹی اولڈ کیمپس ،نیشنل کالج آف آرٹس اور ان علاقوں سے ملحقہ نجی و سرکاری سکولز بند رہے علاوہ ازیں مال روڈ پر واقع بارہ مختلف بینکوں کی برانچیں بھی جزوی طور پر بند رہیں ان برانچوں میں سٹاف تو موجود رہا لیکن لین دین کا سلسلہ مکمل طور پر ٹھپ رہا۔

معمولات زندگی

مزید : علاقائی


loading...