امریکہ نے فلسطینی مہاجرین کی6 کروڑ 50لاکھ ڈالر کی امداد روک دی

امریکہ نے فلسطینی مہاجرین کی6 کروڑ 50لاکھ ڈالر کی امداد روک دی

واشنگٹن(این این آئی)امریکہ نے اقوام متحدہ کے ایک ادارے کے کروڑوں ڈالر روکنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے یہ ادارہ فلسطینی مہا جرین کی اعانت کا کام انجام دیتا ہے اور اگر اصلاحات نہیں لائی جاتیں تو مزید رقوم کی کٹوتی عمل میں لائی جائے گی۔غیرملکی خبررساں ادا ر ے کے مطابق اِس بات کی تصدیق امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیدر نوئرٹ نے میڈیا سے گفتگومیں کی اورکہا اقوام متحدہ کی امداد و تعمیرات کے ادارے (یو این آر ڈبلیو اے) کے سال 2018ء کے ابتدائی عطیہ میں سے ٹرمپ انتظامیہ 6کروڑ 50 لاکھ ڈالر روک رہی ہے ۔اس معاملے پر بیان کیلئے وائٹ ہاؤس سے رابطہ کیا جائے، ایک طویل عرصے سے انتظامیہ کیلئے یہ بات باعث تشویش رہی ہے جبکہ انتظامیہ کو اقتد ار سنبھالے ایک سال گزرا ہے جبکہ ہم جانتے ہیں یو این آر ڈبلیو اے اس رقم کو کس طرح استعمال کرتا ہے اور پیسے کو سنبھالنے کیلئے کیا اقدامات کرتا ہے۔

امداد کمی

مزید : علاقائی


loading...