لیفٹیننٹ جنرل (ر) مقصود احمدپی پی ایس سی کے چیئرمین مقرر، نوٹیفکیشن جاری

لیفٹیننٹ جنرل (ر) مقصود احمدپی پی ایس سی کے چیئرمین مقرر، نوٹیفکیشن جاری

لاہور( ما نیٹر نگ ڈیسک) لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) مقصود احمد کو پنجاب پبلک سروس کمیشن کا چیئرمین مقرر کردیا گیا، اس حوالے سے پنجاب حکومت نے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

حکومت پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مقصود احمد کو آئین کے آرٹیکل 105 اور 242 (1بی) کے تحت تین سال کے لیے پنجاب پبلک سروس کمیشن کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے، نوٹیفکیشن پر گورنر پنجاب کے دستخط موجود ہیں۔لیفٹیننٹ جنرل (ر) مقصود احمد کور فور لاہور کے کمانڈر بھی رہے ہیں جبکہ اگست 2013 میں انہیں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بانکی مون کی جانب سے اقوام متحدہ کے امن آپریشن کے لیے ملٹری ایڈوائزر مقرر کیا گیا تھا۔لیفٹیننٹ جنرل (ر) مقصود احمد ، لیفٹیننٹ جنرل احمد شجاع پاشا اور لیفٹیننٹ جنرل ظہیرالاسلام کے دور میں انٹرسروسز انٹیلی جنس کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل بھی رہے ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل (ر) مقصود احمد

مزید : علاقائی


loading...