بنوں ،سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 2 اہلکار زخمی،2شدت پسند گرفتار

بنوں ،سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 2 اہلکار زخمی،2شدت پسند گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app



بنوں(صباح نیوز)بنوں میں سرچ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں کیپٹن سمیت دو اہلکار زخمی ہوگئے ۔ سیکیورٹی فورسز کے مطابق بدھ کو بنوں میں جانی خیل کے علاقے زندی علی خیل میں فائرنگ کے نتیجے میں کیپٹن سمیت دو اہلکار زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا اور دو شدت پسند افراد کو گرفتار کرلیا۔
آپریشن

مزید :

علاقائی -