460 ملازمین کی تنخواہیں ادا نہ کرنے پر چیئرمین ضلع کونسل میانوالی طلب

460 ملازمین کی تنخواہیں ادا نہ کرنے پر چیئرمین ضلع کونسل میانوالی طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے درجہ چہارم کے 460 ملازمین کی تنخواہیں ادا نہ کرنے کے خلاف دائر درخواست پر چیئرمین ضلع کونسل میانوالی کو 23جنوری کوطلب کر لیاہے۔چیف جسٹس منصور علی شاہ نے 460 ملازمین کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزار وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ایک سال کی تنخواہیں نہیں ملیں،لوکل گورنمنٹ اور محکمہ ہیلتھ ایک دوسرے پر ذمہ داری ڈال رہے ہیں ،درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت تنخواہوں کو ادا کرنے کا حکم جاری کرے ،عدالت نے چیئرمین ضلع کونسل میانوالی کو ذاتی حثیت میں طلب کرتے ہوے کیس کی سماعت 23 جنوری تک ملتوی کر دی۔

مزید :

علاقائی -