انڈیااور پاکستانی عوام امن کیلئے کوششیں جاری رکھیں، شکیل احمد گوہر

انڈیااور پاکستانی عوام امن کیلئے کوششیں جاری رکھیں، شکیل احمد گوہر

برسلز( پ ر)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بلجیئم شکیل احمد گوہر، شیخ کاشف، شیخ شکیل، شیخ الیاس، انوار الحق اور ریحان نسیم بھرارا نائب چیئرمین ٹیکسٹائل سٹی فیصل اور انڈیا سے آئے ہوئے راجیش مولچندانی نے کہا ہے کہ وہ انڈیا اور پاکستان امن کی آشا کا حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا انڈیا، پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہیں۔ چیئرمین تحریک انصاف بلجیئم شکیل احمد گوہر نے کہا بھارت اور پاکستان کے درمیان امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے۔ تاہم انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ جو لوگ جنوبی ایشیائی عوام کے مستقبل کیلئے امن چاہتے ہیں، وہ اپنی کوششیں جاری رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں پائیدار امن کے لئے مستحکم پاکستان دنیا کے لئے بہت ضروری ہے۔

مزید : علاقائی


loading...