زینب کیس،کمیشن تشکیل دینے اورسیاسی شخصیات کی تفتیش کیلئے درخواست دائر

زینب کیس،کمیشن تشکیل دینے اورسیاسی شخصیات کی تفتیش کیلئے درخواست دائر

لاہور(نامہ نگار خصوصی)زینب زیادتی قتل کیس کی انکوائری کے لئے کمیشن تشکیل دینے اورسیاسی شخصیات کو بھی تفتیش کے دائرے میں لانے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی گئی ہے ۔یہ درخواست ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں وفاقی حکومت، پنجاب حکومت اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ گھر سے ٹیوشن جانے والی 6سالہ ننھی بچی زینب کے ساتھ بداخلاقی کرنے کے بعد اسے قتل کیا گیا، درخواست گزار وکیل نے الزام لگایا ہے کہ زینب بداخلاقی اور قتل کیس میں سیاسی شخصیات کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے جس کے باعث پولیس پر دباؤ ڈالا جارہا ہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ زینب قتل کیس کی انکوائری کے لیے سول سوسائٹی، ایم آئی، آئی ایس آئی، ڈاکٹر اور ماہر نفسیات پر مشتمل ایک کمیشن تشکیل دیا جائے ،درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کمیشن مقامی پولیس اور جے آئی ٹی کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔

زینب کیس

مزید : علاقائی


loading...