فوڈ اتھارٹی کے چھاپے،درخواست ڈویژن بنچ میں پیش کرنے کی ہدایت

فوڈ اتھارٹی کے چھاپے،درخواست ڈویژن بنچ میں پیش کرنے کی ہدایت

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے چھاپوں کے خلاف درخواست سماعت کے لئے ڈویژن بنچ میں پیش کرنے کی ہدایت کردی ۔خاتون جج نے گلشن راوی کے رہائشی کاشف تنویر کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیارکیا کہ کاشف تنویر نے قواعد و ضوابط کے مطابق بوتلوں میں پانی فروخت کرنے کی اجازت حاصل کی ہے اور کمرشل علاقے میں پینے کے صاف پانی کا پلانٹ لگا رکھا ہے ، درخواست گزار کے وکیل نے مزید موقف اختیار کیا کہ پاکستان کونسل آف ریسرچ اینڈ واٹر ریسوسز ان کے پانی کو معیار کے مطابق قرار دے چکی ہے مگر فوڈ اتھارٹی نے درخواست گزار کا پینے کے پانی کا پلانٹ سربمہر کر دیا ہے ،فوڈ اتھارٹی کے چھاپوں غیر قانونی قرار دیا جائے اور درخواست کے حتمی فیصلے تک پانی فروخت کرنے کا پلانٹ دوبارہ کھولنے کاحکم دیا جائے، عدالت نے کیس مزید سماعت کے لئے دو رکنی بنچ کے روبرو پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے قرار دیا کہ اس نوعیت کے کیسز کی سماعت صرف دو رکنی بنچ ہی کر سکتا ہے۔

فوڈ اتھارٹی

مزید : علاقائی


loading...