کوئٹہ میں فائرنگ، بلوچستان کانسٹیبلری کے 2 اہلکار جاں بحق

کوئٹہ میں فائرنگ، بلوچستان کانسٹیبلری کے 2 اہلکار جاں بحق
کوئٹہ میں فائرنگ، بلوچستان کانسٹیبلری کے 2 اہلکار جاں بحق

  


کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ڈبل روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں بلوچستان کانسٹیبلری کے 2 اہلکار جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

سینئر سپرنٹنڈٹ پولیس (ایس ایس پی) آپریشنز کے مطابق واقعہ کوئٹہ کے علاقے ڈبل روڈ پر پیش آیا،واقعے میں زخمی اہلکار کو طبی امداد کےلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

دوسری جانب واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی اور علاقے کو سیل کرکے شواہد اکٹھے کرنے کا کام شروع کردیا گیا۔

مزید : اہم خبریں /علاقائی /بلوچستان /کوئٹہ


loading...